Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنالیا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نےکہا ہے...
شائع 26 جنوری 2021 10:42am

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نےکہا ہے کہ اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنالیا ہے، کہا جارہا ہے حکومت منتیں کر رہی ہے،ایک وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے،حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کارکوکہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کررہی ہے، ایک وزیراعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کوجواب دہ ہی نہیں ہوں۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن پر طنز کرتےہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحات کا کہوتواس پرتیار نہیں ، ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ تیسرے دن استعفیٰ،ایسی غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں،گورننس ،الیکشن اورعدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرت کرے؟۔

PDM

opposition

fawad chaudhry

اسلام آباد

Federal Minister for Science and Technology