Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی، منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے فیصل آباد کے علاقے سیال موڑ موٹروے ٹول...
شائع 25 جنوری 2021 11:08pm

اینٹی نارکوٹکس فورس نے فیصل آباد کے علاقے سیال موڑ موٹروے ٹول پلازہ پر تلاشی کے دوران ایک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 9 کلو ہیروئن بھی شامل ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب منشیات فروشوں کیخلاف سرگرم ہے اور فیصل آباد کے علاقے سیال موڑ موٹروے ٹول پلازہ پر تلاشی کے دوران ایک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

برآمد ہونے والی منشیات میں 9 کلو گرانم ہیروئن بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت قسمت شیر اور لیاقت علی کے نام سے ہوئی ہے جو خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں۔ اے این ایف پنجاب نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Anti narcotics force