Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جہلم اورچکوال میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ آنا ایک خوش آئند بات ہے'

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ...
شائع 25 جنوری 2021 09:33pm
سائنس

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم اورچکوال میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ آنا ایک خوش آئند بات ہے۔

اسلام آباد میں جہلم اور چکوال میں ہائی اسپیڈ براڈبینڈ پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس پروجیکٹ 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔اب جہلم اور چکوال کوتیز ترین انٹرنیٹ ملے گا۔انٹرنیٹ آنے کے بعد بہت تبدیلی آئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں تیزی سے انٹرنیٹ کی سہولیات کے حوالے سے کام چل رہا ہے اوراسی حوالے سے پارلیمنٹ میں بھی کام شروع کیا گیا ہے۔آئی ٹی منسٹری پوری طرح اس کام میں لگی ہوئی ہے ۔فائیو جی کے بعد دنیا اور بھی آگے جائے گی۔

امین الحق نے کہا ہمارے یہاں بہت بڑی آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے۔ہمارا مستقبل انٹرنیٹ سے جڑا ہے۔

fawad chaudhry

federal ministers