پلیئنگ الیون میں نے ہی تشکیل دینی ہے، کپتان بابر اعظم
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ پلیئنگ الیون میں نے ہی تشکیل دینی ہے، کھلاڑیوں کے انتخاب میں ہیڈ کوچ سے مشاورت کروں گا، ٹیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ میرا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا خوشی ہے کہ میرا بطور کپتان ڈیبیو پاکستان میں ہورہا ہے، پہلے ٹیسٹ کیلئے جو پلان بنایا ہے اسی پر عمل کریں گے۔
قومی کپتان نے مزید کہا کہ سب مل کر پرفارم کرتے ہیں، ٹیم کا انحصار صرف مجھ پر نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پلیئنگ الیون کے انتخاب میں حتمی فیصلہ کپتان کا ہی ہوتا ہے۔
مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Comments are closed on this story.