Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'آرمی چیف سے 10 سے 12 منٹ ملاقات ہوئی تھی' فیصلہ آپ کا میں بات چیت

لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ آرمی چیف...
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2021 11:26pm

لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے10سے12منٹ کی ملاقات ہوئی تھی، آرمی چیف سےملاقات بہت ہی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے10سے12منٹ کی ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نےمزید کہا کہ کسی نےآرمی چیف کی جانب سےانکارکی خبرچلادی، آرمی چیف سےملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔

اس موقعے پر پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ملک کےحالات بہت خراب ہیں،مہنگائی بڑھ رہی ہے،عوام کےحالات بد سےبدترین ہوتےجارہےہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ قومی اجلاس سے12گھنٹےقبل اطلاع دی جاتی ہے، حکومت نےنااہلی کی مثال قائم کردی ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ ہم پارلیمنٹ کےاندراورباہراحتجاج کاحق رکھتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحاریک پی ڈی ایم کےایجنڈےمیں شامل ہے، بلاول بھٹونےایجنڈےسے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ اپوزیشن نےحکومت کےجانےکیلئے31دسمبرکی تاریخ دی تھی، اپوزیشن کی تحریکیں دم توڑچکی ہیں۔

صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کےبیانیہ کومستردکردیاہے۔

PML N leader

faisla aap ka

Aaj News program