چینی فوجیوں نے ایک بار پھر بھارتی فوجیوں کی دھلائی کر ڈالی
بھارت کے زیرِ قبضہ متنازع علاقے شمالی سکم میں بھارتی فوج اور...
بھارت کے زیرِ قبضہ متنازع علاقے شمالی سکم میں بھارتی فوج اور چینی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوگئے، یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جس میں چینی فوجیوں نے ایک بار پھر بھارتی فوجیوں کی دھلائی کر ڈالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے واقعہ کی تصدیق کی لیکن اپنی فوج کو شرمندگی سے بچانے کیلئے کہا کہ چھوٹا سے واقعہ پیش آیا اور معاملے کو حل کرلیا گیا۔
چین کے مطابق سکم کا علاقہ اس کا حصہ ہے جس پر بھارت نے قبضہ کر رکھا ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2020 میں جھڑپ کے دوران چینی افواج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.