حکومت سوشل میڈیا رولز پر نظرثانی کیلئے تیار
اسلام آباد:حکومت سوشل میڈیا رولزپرنظرثانی کیلئے تیارہوگئی، اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کوآگاہ کردیا ، اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور اسٹیک ہولڈرزکومشاورت کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سوشل میڈیا رولزکیخلاف کیس کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیئے کہ یہ رولز حرف آخر نہیں ، اسٹیک ہولڈرزتجاویزدے سکتے ہیں،کسی پلیٹ فارم کوبند کرنا مسئلے کا حل نہیں ، عدالتی معاونت کیلئے وقت دیا جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پی ٹی اے نے اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت نہیں کی،اٹارنی جنرل کی اسٹیک ہولڈرزکوبلا کرسننا کی تجویز بہت مناسب ہے، اٹارنی جنرل رپورٹ پیش کریں گے توبہترچیزسامنے آئے گی۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا رولزکیخلاف کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.