Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک عدم اعتماد کا پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ تحریک عدم...
شائع 25 جنوری 2021 02:27pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ تحریک عدم اعتماد کا پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے، پی ڈی ایم میں اختلاف کھل کر سامنے آگیا،مریم نوازاور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں،وزیر اعظم اورپی ٹی آئی شفاف انتخابات کی خواہاں ہے،اسی لئے سینیٹ الیکشنزمیں اوپن ووٹنگ کی تجویز سامنے رکھی، اس حوالے سے قانون سازی کیلئے بھی تیار ہیں۔

وزیرخارجہ نے موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ استعفوں کے معاملے پر مریم نوازاورشہباز شریف کی سوچ کا اختلاف منظرعام پر آچکا ہے، مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ پرتلے ہوئے اوربلاول بھٹو زرداری اسمبلیوں کا رخ اختیارکرنے کی بات کررہے ہیں،جےیوآئی میں بھی شدید دباؤاور کشمکش دکھائی دے رہی ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ تحریک عدم اعتماد کا پارلیمانی اندازمیں مقابلہ ہوگا،پی ڈی ایم کی صفوں میں اختلاف کھل کر سامنےآچکاہے،پی ڈی ایم ایک غیرفطری اورعارضی اتحاد ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم اورپی ٹی آئی شفاف انتخابات کی خواہاں ہے،ہرسینیٹ الیکشن کے بعد مختلف پارٹیوں نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے،اسی مقصد کے پیش نظرحکومت نے سینیٹ الیکشنزمیں اوپن ووٹنگ کی تجویزسامنے رکھی۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کیا اپوزیشن اس حوالے سے قانون سازی کیلئے ہمارا ساتھ دینے کو تیار ہے؟ ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے، اب سپریم کورٹ اوپن ووٹنگ کے حوالے سے اپنی رائے دے گی۔

PDM

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد