ایشیا کا 'ایل چاپو' کہلانے والا بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ پکڑا گیا
ایشیا کا "ایل چاپو" کہلانے والا بدنام زمانہ چینی نژاد ڈرگ لارڈ نیدرلینڈز میں پکڑا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی نژاد کینیڈین ڈرگ لارڈ "سی چی لوپ" کو ایمسٹرڈیم پولیس نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، چی لوپ کا شمار دنیا کے مطلوب ترین افراد میں ہوتا تھا اور وہ ناجائز کاروبار سے سالانہ 70 ارب ڈالر تک کما رہا تھا، اس کا شمار میکسیکو کے ڈرگ لارڈ ایل چاپو کے ساتھ موازنہ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چی لوپ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے اور اسے آسڑیلین پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے، آسٹریلیا میں سمگل کی جانے والی 70 فیصد منشیات اسی کے گروہ کی ملکیت ہوتی تھی۔ ڈرگ لارڈ کو مزید کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ہانگ کانگ اور ویتنام سمیت دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں رہ رہا تھا۔
Comments are closed on this story.