Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادکشمیرمیں 2مسافر وینز کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

مظفر آباد:آزاد کشمیر میں 2مختلف حادثات پیش آئے ہیں،جہاں 2مسافر...
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2021 03:54pm

مظفر آباد:آزاد کشمیر میں 2مختلف حادثات پیش آئے ہیں،جہاں 2مسافر وینز کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ، حادثے کھرے اور پھسلن کے باعث پیش آئے ۔

آزاد کشیرب کی جہلم ویلی میں 2مختلف ٹریفک حادثے ہوئے ہیں، ہڑیالہ گجراں سے گڑھی دوپٹہ جانے والے مسافر وین ست پہالی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

مسافروین کھرے سے پھسل کرگہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مظفرآباد اسپتال منتقل کیا گیا ۔

دوسرا حادثہ مظفر آباد کے علاقے دچھورمیراں کے مقام پر پیش آیا ،مسافر وین چوٹا منو سے گڑھی دوپٹہ آرہی تھی کہ دھند کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Accident

Muzaffarabad