Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِ اعظم کاکسانوں کےلئے جلد خصوصی پیکج لانے کا اعلان

وزیرِ اعظم عمران خان نےکسانوں کےلئےجلد خصوصی پیکج لانے کا اعلان...
شائع 24 جنوری 2021 10:04pm

وزیرِ اعظم عمران خان نےکسانوں کےلئےجلد خصوصی پیکج لانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔

اس دوران وزیراعظم نے کہاکابینہ کی ذیلی کمیٹی کسانوں کےلئے خصوصی پیکیج کی تجاویز تیارکررہی ہے جس کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیے گئے۔ان علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

نوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کا مقصد ان اضلاع پر توجہ مرکوز کرکے ان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

pm imran khan

Farmers