Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

85 کروڑ ڈالر کی پینٹنگ پر ڈیوڈ وارنر نے لگایا اپنا چہرہ

آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ وارنر اپنی طوفانی بلے بازی کے لئے جانے ...
شائع 24 جنوری 2021 01:34pm

آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ وارنر اپنی طوفانی بلے بازی کے لئے جانے جاتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کی پچ پر بھی وہ کمال کی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، جنہیں مداح بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے جمعہ کو بھی ایک تصویر شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

دراصل ڈیوڈ وارنر نے 85 کروڑ ڈالرز کی پینٹنگ پر اپنا چہرہ لگا دیا ہے، جس کے بعد مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے دنیا کی سب سے مشہور مونالیسا کی پینٹنگ پر اپنا چہرہ لگایا ہے۔ اس پینٹنگ کو فرانس کے مشہور پینٹر لیونارڈو دا ونچی نے بنایا تھا۔ سال 2019 میں اس پینٹنگ کی قیمت 850 ملین یو ایس ڈالر بتائی جا رہی تھی۔

Cricket Australia

David Warner