Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ

کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی...
شائع 24 جنوری 2021 10:53am

کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔

شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، صبح سویرے چلنے والی یخ بستہ ہواوں نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شمال مشرق سے 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا کی رفتار آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

karachi

tempreture

cold air