Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ پولیس کے افسر شہید چوہدری اسلم پر بنی فلم ’چوہدری ‘ کا ٹیزر جاری

کراچی :بہادری اور شجاعت سے زندگی بسر کرنے والے سندھ پولیس کے ...
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2021 12:45pm

کراچی :بہادری اور شجاعت سے زندگی بسر کرنے والے سندھ پولیس کے افسر شہید چوہدری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اُن کی زندگی پر بنائی جانے واالی فلم ’چوہدری ‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا ۔

پولیس آفیسر کی حقیقی زندگی پر بننے والی پاکستان کی پہلی فلم چوہدری کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ، فلم میں چوہدری اسلم کا کردارپولیس افسر طارق اسلام نبھا رہے ہیں۔

پولیس آفیسر چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم کے ٹیزر کی تعارفی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی،جس میں چوہدری اسلم کی اہلیہ ،شوبز ستاروں سمیت محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم میں معروف اداکار ارباز خان، اداکارہ ثنا فخر، جیا علی، شمعون عباسی،یاسر حسین، عدنان شاہ ٹیپو اور دیگر فنکاراداکاری کے جوہر دکھا رہےہیں ۔

karachi

Sindh Police