Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

براڈشیٹ کے معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا براڈشیٹ کے معاملے سے...
شائع 23 جنوری 2021 09:08am

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا براڈشیٹ کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ جنرل پرویز مشرف نے کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’براڈ شیٹ کے معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ، یہ معاہدہ پرویز مشرف نے کیا تھا، براڈ شیٹ نے نواز شریف کے 800 ملین ڈالرز کے اثاثے ڈھونڈ کر نکالے، اس پر عدالت نے کہا کہ واقعی نوازشریف کے اثاثے تھے۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ معاہدے کے تحت حکومت کو رقم دینا تھی۔ ’اگر پیمنٹ نہ کرتے تو ایک دن کا سود پانچ ہزار پاؤنڈ دینا پڑتا۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس بدنیتی پرمبنی ہے، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے اس مؤقف کو دہرایا کہ اپوزیشن فارن فنڈنگ کیس کہیں بھی لے کر جائے اوپن سماعت ہونی چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کی تمام فنڈنگ قانونی ہےاور ریکارڈ پر ہے مجھے اگر فارن فنٖڈنگ کیس سےخوف ہوتا تو اوپن سماعت کا نہیں کہتا، پرانا الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا وہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا وہ جا کر ہمارے خلاف گیم کر رہے تھے، اس وجہ سےفارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی۔‘

بجلی کی قیمت میں اضافے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت اس لیے بڑھائی کہ ملک پر مزید قرضے نہيں چڑھا سکتے۔

خیال رہے منگل کو وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی 45 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔ کابینہ سے کمیٹی کی منظوری کے بعد حکومت نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس عظمت سعید شیخ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

pm imran khan

election commision

foreign funding case

Broadsheet