Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

معیشت کی بہتری کیلئے بیرونی سرمایہ کاری ضروری ہے،وزیرعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سرمایہ کاری کو اہم قرار...
شائع 22 جنوری 2021 04:03pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سرمایہ کاری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے بیرونی سرمایہ کاری ضروری ہے،ملکی معیشت کا پہیہ رواں ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پید ہورہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے معروف کار وباری شخصیت جاوید آفریدی نے ملاقات کی، ملاقات میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین تعاون معیشت کی بہتری کیلئے جزو لازم ہے ، معیشت کی بہتری کیلئے بیرونی سرمایہ کاری ضروری ہے،معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پید ہورہے ہیں۔

غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وزیراعظم کو راوی اربن ڈویلپمنٹ سمیت مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی اور پنجاب میں سستی رہائش کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ راوی سٹی کے منصوبے میں کنسلٹنٹس سے مذاکرات اور ڈیزائن کے حوالے سے امور آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کو نئے تصور کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے عوام کیلئے اس منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے غریب اور کم آمدن طبقے کیلئے اس منصوبے کی افادیت کے پیش نظر ٹائم لائنز متعین کرنے اورجلد آغاز کی ہدایت کی۔

pm imran khan

اسلام آباد

foreign investment

Javed Afridi