Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن کو افتخارچوہدری اور ملک قیوم جیسےجج چاہیئے، فواد چوہدری

راولپندی :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے ...
شائع 22 جنوری 2021 03:24pm

راولپندی :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول کسی بھی وقت آسکتا ہے،جسٹس عظمت سعید بہت معتبرجج ہیں لیکن اپوزیشن کوافتخارچوہدری اورملک قیوم جیسے جج چاہیئے، براڈ شیٹ کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیرشامل نہیں ہے ۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں ،جسٹس عظمت سعید بہت معتبر ججز میں سے ایک ہیں، مریم بی بی جلسہ میں مہنگے ترین کپڑے پہنتی ہیں ، کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں تاہم نوازشریف،خواجہ آصف عوام کا پیسہ واپس کریں، پھر دبئی میں رہیں یا جہاں مرضی جائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ بجلی اس لئے مہنگی کرنی پڑی کہ 10ہزارمیگا واٹ جس کی ضرورت نہیں تھی کا معاہدہ نوازشریف نے کیا ،قوم مہنگائی کی وجوہات کو بھی تو دیکھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن کا شیڈول الیکشن کمیشن جلد ہی دے دے گا ،اپوزیشن نے اصلاحات کا موقع گنوا دیا ہے۔

opposition

fawad chaudhry

Federal Minister for Science and Technology