Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) لیگ کا براڈ شیٹ معاملے پر سینیٹ ہول کمیٹی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) لیگ نےبراڈشیٹ معاملے پرسینیٹ ہول کمیٹی...
شائع 22 جنوری 2021 12:45pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) لیگ نےبراڈشیٹ معاملے پرسینیٹ ہول کمیٹی بنانےکامطالبہ کردیا ۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ براڈشیٹ کے معاملے پرمیڈیامیں تماشہ لگاہواہے،میں نے کہا تھا اس معاملے پر کمیٹی بنائیں،ایسےمعاملے پرسنجیدگی سے سوچناچاہیئےتھا،حکومت نے وعدہ کرکےکمیٹی کی تشکیل نہیں کی۔

سینیٹر جاوید عباسی نے مزید کہا کہ براڈشیٹ میں جن کےنام ہیں انہیں کمیٹی میں بلایاجائے،حکومت نے اپنی مرضی سے ایک الگ کمیٹی بنادی۔

وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاکہ براڈشیٹ کی تحقیقات کامطالبہ اس ایوان میں کیاگیاتھا ،دیکھنا چاہئے کہ این آراو ون اور ٹو کیا ہے۔

بابر اعوان نے مزید کہاکہ اس حکومت کی پالیسی مٹھی میں گڑتوڑنےوالی نہیں،جے آئی ٹی بننے پرہم نے نہیں کہاپاناماسے سرخروہوگئے، مشرف دورمیں کیسے اس فرم کی خدمات لی گئیں؟،کس طرح فرم کو کام نہیں کرنے دیا گیا ؟،براڈ شیٹ معاملے پر تحقیقات کرانا ضروری ہے۔

اسلام آباد

senate

Sadiq Sanjarani

Broadsheet