Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور سربراہ براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن تقرری مسترد

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )نے جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور سربراہ...
شائع 22 جنوری 2021 12:38pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )نے جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور سربراہ براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن تقرری کومسترد کردیا ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جسٹس (ر)عظمت سعیدکی تقرری مسترد کردی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جن سےتحقیقات ہونی چاہیئے،انہیں سےتحقیقات کرائی جا رہی ہے،عظمت سعید سےتحقیقات کرانا انصاف کا قتل ہے،عمران صاحب ہمت کرکے قوم کوبتائیں آپ کواین آر اور چاہیئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عظمت سعید سابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب ہیں،ان سےتحقیقات کرانابراڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے ،عظمت سعید متنازعہ شخصیت اورمعاہدہ کرنے والوں میں شامل تھے،ثابت ہواکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے کوئی بھی شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات نہیں ہوسکتی،یہ تقرری دراصل عمران صاحب اوران کی حکومت کی بدنیتی ہے۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ شیخ عظمت سعید شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرزکے رکن بھی ہیں،نیب بطورادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کوپہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے ،سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سے کرائی جانے والی تحقیقات شفاف اور منصفانہ کیسے ہوسکتی ہیں؟یہ معاہدہ ہی پاکستانی عوام کو پہنچنے والے 10 ارب روپے کے نقصان کی وجہ بنا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرویزمشرف دورمیں ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب شیخ عظمت سعید شریف خاندان بالخصوص نواز شریف کیخلاف مقدمات بنانے پرمامورتھے ،اسٹیٹ بینک کے عامرعزیزبھی عظمت سعید کے ساتھ شامل رہے۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے، زخموں پر نمک چھڑکنے والا مذاق نہیں، منتخب وزیر اعظم کخلاکف جے آئی ٹی کے ہیرے تلاش کرنے اور ان کی نگرانی کے کردار کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے؟۔

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

Broadsheet