Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 10لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری

لاہور:ابوظہبی میں ہونے والی ٹی10لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز...
شائع 22 جنوری 2021 11:14am

لاہور:ابوظہبی میں ہونے والی ٹی10لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کوخصوصی ویزے جاری کردئیے گئے۔

ٹی 10لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے خصوصی ویزے جاری ہوگئے ،جس کے بعد مختلف ٹیموں میں شامل قومی کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی شروع ہوگئی۔

سہیل تنویر، اعظم خان، شرجیل خان اور آصف علی ابوظبی روانہ ہوگئے، محمد عرفان، محمد حفیظ اور آفیشلز کی روانگی آج شیڈول ہے۔

کوویڈ 19کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کیلئےفی الحال یواے ای کے ویزے بند ہیں لیکن ٹی 10لیگ کے منتظمین کی درخواست پر پاکستانی کھلاڑیوں کو خصوصی ویزے جاری کئے گئے، ایونٹ کا آغاز 28جنوری سے ہوگا جو 6فروری تک جاری رہے گا۔

UAE

pakistan cricketer

ابوظہبی

visa