Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کوروناسےمزید 47 افرادچل بسے، 1,745 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2021 01:29pm

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 47افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,745نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11,204ہوگئی جبکہ 528,891افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,745نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ28ہزار891ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 39 ہزار 189ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ52ہزار 158افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں64ہزار651،اسلام آباد میں40ہزار548،بلوچستان میں18ہزار696 ،گلگت بلتستان میں4899اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8753کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید47مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11204ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3855افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4523،خیبرپختونخوا میں 1823،اسلام آباد میں461،بلوچستان میں192اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث248 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار916 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,362مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,075افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ82ہزار771مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران35ہزار839کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1745افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 75لاکھ61ہزار977افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

coronavirus death

corona test