Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کیلئے اسلام...
شائع 21 جنوری 2021 11:49pm

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر رومان ریس کو ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فاسٹ بولر رومان رئیس کو لیگ کے چھٹے سیزن کیلئے ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ وہ واحد ٹیم ہے جو 2 بار پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جبکہ فاسٹ بولر رومان رئیں اسی ٹیم کیلئے 30 میچز کھیل چکے ہیں۔

رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اپنے کیرئیر میں بھرپور سپورٹ اور کوچنگ کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بطور کوچ بولرز کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ یوہان بوتھا نے اس حوالے سے کہا کہ رومان رئیس ہمارے نظریہ کیلئے بہترین ہیں۔ وہ ابھی بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور جدید کرکٹ کی ضروریات کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رومان رئیس کی موجودگی ہماری نوجوان بولنگ لائن اپ کیلئے سودمند ثابت ہوگی۔

psl 6

islamabad united