Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، ماہرین...
شائع 22 جنوری 2021 12:00am
کاروبار

رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں معمولی کمی کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں کسی ردوبدل کا امکان نہیں۔

اسٹیٹ بینک 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 22 جنوری کو کرے گا، اعلان سے قبل اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال، افراط زر، مائیکرو اور میکرو انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا جائے گا۔

بعدازاں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر بذریعہ زوم پریس کانفرنس میں پالیسی ریٹ کا اعلان کریں گے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر اور معاشی اشاریوں کے پیش نظر شرح سود میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

SPB

Monetary policy