Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا...
شائع 21 جنوری 2021 09:48pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔نیشنل سیکیورٹی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کی تعریف، آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پرآرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔

آرمی چیف کو علاقائی اورقومی سیکیورٹی کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

COAS

Qamar Javed Bajwa