Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اسرائیل کو کسی کا باپ بھی تسلیم نہیں کرسکتا'

جمیعت علمائےاسلام(ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں آج...
شائع 21 جنوری 2021 09:32pm

جمیعت علمائےاسلام(ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں آج کراچی میں عظیم الشان ملین مارچ کیاگیا۔قدم بقدم اورشانہ بشانہ فلسطین کے ساتھ ہیں۔فلسطین کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

اسرائیل مردآباد ملین مارچ سےخطاب کرتےہوئے انکاکہنا تھا کہ اسرائیل کوتسلیم کرنےکی اجازت نہیں دے سکتے۔اسرائیل کوتسلیم نہ کرنا قرارداد پاکستان کاحصہ ہے۔اسرائیل کی اولین ترجیح پاکستان کاخاتمہ ہے۔پاکستان کے وفاداراسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے۔

انہوں نےکہاعمران خان کو2018کےالیکشن کےلئےپیسہ دشمن ممالک سےآیا۔اسرائیل میں قادیانیوں کےمرکزسےفنڈنگ کی گئی۔پہلےدن ہی کہا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں۔اسرائیل کو کسی کا باپ بھی تسلیم نہیں کرسکتا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہاکہ کہتےہیں فضل الرحمان کومولاناکہناجرم ہے۔میں کہتا ہوں عمران خان کووزیراعظم کہناجرم ہے۔مولوی ہوں یا نہیں،فیصلہ عالم دین نےکرناہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاہم اسرائیل اورحکومت دونوں کونہیں مانتے۔حرمین شریفین کاتحفظ ہمارےایمان کاحصہ ہے۔حرمین شریفین کےتحفظ کےلئےکٹ مرنےکےلئےتیارہیں۔فلسطین کی آزادی کےلئےفلسطینیوں کےشانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نےمزید کہا5فروری کوراولپنڈی میں کشمیریوں سےیکجہتی کامظاہرہ کرینگے۔روالپنڈی نہ پہنچنے والےاپنےضلعی ہیڈکوارٹرمیں مظاہرہ کرینگے۔کراچی سےحیدرآباد تک مارچ کیاجائےگا۔مدرسےکےطالبعلم بالغ اورعاقل ہیں۔مدرسےکےنوجوان اپنےحق کو سمجھتےہیں۔ملک پر مشکل آئی تومدرسےکاطالبعلم مورچےمیں موجودہوگا۔

انہوں نے کہاپاکستان سےوفاداری کوئی ہم سےسیکھے۔وطن پرقربان ہونےتاریخ ہماری ہے۔امریکاکاموجودہ حکمران سنجیدہ اورجمہوریت پسند ہے۔

Fazal ur Rehman