Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاف ڈوپلیسی پاکستانی سرزمین پر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے بیتاب

کراچی: سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستانی سرزمین پر...
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021 09:53pm

کراچی: سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستانی سرزمین پر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی شائقین کیلئے بڑی خوشی کا موقع ہے۔

انہوں نے ورچوئل ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ سال 2017 میں ورلڈ الیون کی قیادت کرتے ہوئے جب دنیا کے مختلف کرکٹرز کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا تو اپنی انکھوں سے یہاں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوبارہ آغاز کا منتظر ہوں، یقین ہے کہ یہ بالکل 13 سال پہلے جیسا آغاز ہی ہوگا، یہاں کی وکٹیں فلیٹ ہونے کی وجہ سے پروٹیز بلے بازوں کیلئے رنز بنانے کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔

سابق پروٹیز کپتان کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

former captain

sa tour pak 2021

pak vs sa

pak vs sa test 2021