Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : جے یو آئی کے تحت اسرائیل نا منظور ملین مارچ

کراچی میں جمیعیت علماء اسلام کےتحت اسرائیل نامنظورملین مارچ کا...
شائع 21 جنوری 2021 07:56pm

کراچی میں جمیعیت علماء اسلام کےتحت اسرائیل نامنظورملین مارچ کا آغاز سہراب گوٹھ سے ہوا، مرکزی قائدین کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد مزار قائد کے قریب پہنچ گئی۔

جمیعیت علماء اسلام کےتحت اسرائیل نامنظور ریلی جاری ہے۔ کراچی میں مرکزی قافلہ جےیوآئی کےسیکریٹری جنرل مولانا راشد سومرو کی قیادت میں سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا،

سہراب گوٹھ پر موجود کارکنان اور رہنماؤں نےہاتھوں میں پارٹی پرچم اور لبوں پر اسرائیل مردہ بار کے نعرے بلند کیئے۔

موٹرسائیکل پر سوار ہو کرریلی کی قیادت کرنیوالےمولانا راشدسومرونےآج نیوز سےگفتگو میں حکومت کوبھی آڑے ہاتھوں لیا،انھوں نےکہا کہ سندھ سے قافلے آرہے ہیں اگر یہ مارچ اسلام آباد میں ہوا تو عمران خان کوچھپنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

جمیعیت علماء اسلام سندھ کےسیکریٹری مولاناغیاث نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کا تاریخ ساز مارچ ماضی کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیگا۔

رہنماء جےیوآئی ڈاکٹرعارف کا کہنا تھا کہ یہ ریلی ثابت کریگی کہ پوری قوم اسرائیل کے خلاف ہے۔

سہراب گوٹھ سےنکلنےوالا ملین مارچ لیاری ایکسپریس وےسےہوتا ہواحسن اسکوائراور دیگر سڑکوں سےہوتا ہوا مزار قائد کےقریب پہنچ گیا،مزارقائد کے سامنے مرکزی شاہراہ پرپنڈال سجا دیا گیااسٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکورٹی، پارکنگ سمیت دیگر انتظامات بھی مکمل ہیں جبکہ سیکورٹی انتظامات کیلئے انصارالاسلام کے تین ہزار سے زائد رضاکار تعینات ہیں۔

karachi

JUI