Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم کو فارن فنڈنگ کیس پر عمل درآمد کاچیلنج دےدیا

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)نے وزیراعظم عمران خان کوفارن فنڈنگ کیس...
شائع 21 جنوری 2021 02:34pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)نے وزیراعظم عمران خان کوفارن فنڈنگ کیس پرعمل درآمد کا چیلنج دے دیا ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب!اب عوام کومزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کی سماعت فوری اوپن کرنے کیلئے درخواست دیں ، عوام آپ کے اعلان پرعملدرآمد کے منتظر ہیں ،آپ کی چوری پر امریکامیں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے، دنیا کو پتہ چل گیا آپ کتنے بڑے چور ہیں۔

جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی خفیہ رکھنے کیلئے باربار درخواستیں دینے والے نیازی کس منہ سے کیس اوپن کرنے کے دعوے کر رہے ہیں؟ ۔

وزیراعظم کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے،شہباز گل

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے جوابی وار میں کہا کہ ریکارڈ دبانے والےاور رسیدیں چھپانے والے آپ ہیں، نااہل لیگ نے ہمیشہ عوام کوگمراہ کیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے، فارن فنڈنگ کیس میں بھی ذلت و رسوائی نا اہل لیگ کا مقدر ہے، میاں مفرور نے پارٹی اکاؤنٹس کے ذریعے بھی منی لانڈرنگ کی۔

pm imran khan

Shahbaz Gil

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

foreign funding case