Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورون دھون کی شادی کی تاریخ کا اعلان

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی ان کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی...
شائع 21 جنوری 2021 01:40pm

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی ان کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ورون دھون کے چچا نے بھتیجے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا، ورون دھون کے چچا اور اداکار انیل دھون نے تصدیق کی ہےکہ ورون کی شادی 24 جنوری کو ہی ہوگی۔

چند روز قبل بھی بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ورون اور نتاشا ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے تاہم خاندانی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دعوت دی گئی ہے۔

Wedding