Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنول شوزب کوشہری کےساتھ جھگڑے کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کنول...
شائع 21 جنوری 2021 11:19am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کنول شوزب کو شہری کے ساتھ جھگڑے کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

رکن اسمبلی کنول شوزب کی جسٹس آف پیس کامقدمہ درج کرنے کے حکم کخلا ف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کنول شوزب کے وکیل کو شہری کے ساتھ معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تو کنول شوزب کے وکیل شاہ خاور نے رضا مند ی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کچھ وقت دے ہم اس ایشو کے حل کیلئے تیار ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دیکھا ہے ایف آئی اے نے جس طرح اختیار کا غلط استعمال کیا، عدالت ابھی تک اس معاملے میں کوئی آرڈر جاری کرنے سے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کنول شوزب کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روکنے کے حکم میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔

Justice Athar Minallah

IHC

اسلام آباد

Kanwal Shauzab