Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث انتقال کر گیا

حضرت عمر رضی اللیۃ تعالیٰ عنہُ کی خلافت کے بعد مسلمانوں کی سب سے...
شائع 21 جنوری 2021 02:07pm

حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہُ کی خلافت کے بعد مسلمانوں کی سب سے عظیم سلطنت کا باقاعدہ اختتام ہوگیا ہے، سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث انتقال کر گیا ہے۔

ماضی میں مسلمانوں کی شاندار سلطنت کہلانے والی سلطنت عثمانیہ 6 صدیوں بعد بالآخر باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔ سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث بھی اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔

ترکش خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عثمانیہ کے آخری وارث، 90 سالہ شہزادہ دوندار عبدالکریم عثمان اوغلو انتقال کر گئے ہیں۔ وہ شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ہسپتال میں کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔

شہزادہ دوندار عبدالکریم عثمان اوغلو کو ان کے اہل خانہ کافی عرصے سے علاج کے غرض سے ترکی منتقل کرنے کیلئے کوشاں تھے، تاہم شام کے جنگی حالات کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

شہزادہ دوندار عبدالکریم عثمان اوغلو کی پیدائش دمشق میں ہی ہوئی تھی، 1924 میں ترک خلافت کے خاتمے کے بعد انہوں نے دمشق میں ہی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اپنی ساری زندگی وہیں مقیم رہے۔

Turkey