Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ادارہ شماریات کے سروے سے اعدادوشمارکی رپورٹنگ کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی نے ادارہ شماریات کے سروے سے...
شائع 20 جنوری 2021 10:22pm

قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی نے ادارہ شماریات کے سروے سے اعدادوشمارکی رپورٹنگ کی منظوری دیدی ۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ ادارہ شماریات اور صوبائی ادارے ایس ڈی جیز کارکردگی کی سالانہ رپورٹ مرتب کریں۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی نے پائیدارترقی کے اہداف کی مانیٹرنگ اوررابطہ کاری کے نظام پرغورکیا ۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایس ڈی جیز کے فریم ورک کی پہلے ہی منظوری دیدی ہے۔دستیاب اعداد وشمار کو پائیدارترقی اشاریہ میں شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیاکہ ذیلی کمیٹی نے پائیدار ترقی کے اہداف کی سفارشات کا جائزہ لیا۔کمیٹی نے صوبوں کے منصوبہ بندی کے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ایس ڈی جیزسیکشنزبنائیں۔ایس ڈی جیزکے حوالے سے رابطہ کاری اور عملدرآمد کےلئےمستقل بنیادوں پراسٹاف تعینات کیا جائے۔وفاقی وزارتوں میں تکنیکی کمیٹیاں اور ورکنگ گروپس بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وفاقی اور صوبائی محکمہ جات ایس ڈی جیز فریم ورک پر درست اقدامات اور عملدرآمد یقینی بنائی۔

ذیلی کمیٹی نے ادارہ شماریات کے سروے سے اعدادوشمار کی رپورٹنگ کی منظوری دیدی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ ادارہ شماریات اور صوبائی ادارے ایس ڈی جیز کارکردگی کی سالانہ رپورٹ مرتب کریں۔اعدادوشمارجمع اور رپورٹ کرتے وقت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا جائے۔

کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت کردی۔

اسد عمرنے کہا کہ حکومت نادار اور پسے ہوئے طبقے کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش رہی ہے۔ وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف لوگوں کا طرز زندگی بہترکرنے کا ویژن رکھتے ہیں۔قومی اقتصادی کونسل کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

asad umar

Planning Minister

islambad