Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پہلا ون ڈے: بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ہرادیا

ڈھاکا: بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 6...
شائع 20 جنوری 2021 10:13pm

ڈھاکا: بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق میزبان بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو 33 ویں اوور میں 122 رنز پر چلتا کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل مایرز 40 اور روومین پوویل نے 29 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بنگلادیش کے شکیب الحسن نے اپنے کم بیک میچ میں 8 رنز کے عوض 4، حسن محمود نے 28 رنز کے عوض 3 اور مستفیض الرحمان نے 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 123 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں پورا کیا۔ کپتان تمیم اقبال نے 44 جبکہ مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن نے 19، 19 رنز بنائے۔

پابندی کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن میچ کے ہیرو قرار پائے۔

cricket