Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس، اہم سمریوں کی منظوری

ای سی سی نےپانچ لاکھ ٹن تک چینی کی درآمد کی اجازت دیدی۔وزارت...
شائع 20 جنوری 2021 10:02pm

ای سی سی نےپانچ لاکھ ٹن تک چینی کی درآمد کی اجازت دیدی۔وزارت قانون کی برطانیہ میں کیسزکی پیروی کےلئے وکلاء کی فیس کی مد میں چھ کروڑ 74 لاکھ کی گرانٹ منظورکرلی گئی۔قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی مزید غورکےلئے آئندہ اجلاس تک موخرکردی گئی۔

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

وفاقی وزراء محمد میاں سومرو،اسد عمر،عمر ایوب، حماد اظہر، اور مشیروں و حکام نے شرکت کی ۔ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن تک چینی کی درآمد کی اجازت دے دی۔مقامی سطح پر قیمتیں کم رکھنے کےلئے درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔سفید اور خام چینی کی درآمد پر 5.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 0.25 فیصد کرنے کی منظوری دی۔ فیصلے سے شوگرملیں 30 جون تک 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرسکیں گی ۔روڈ ٹو مکہ منصوبے کو لاہور اور کراچی ایئرپورٹس تک وسعت دینے کا معاملہ موخرکردیا۔

اجلاس میں ایف بی آرکومنصوبےکےتحت ٹیکنیکل آلات کی درآمد کےلئےوزارت مذہبی امور سے مشاورت کی ہدایت کی ۔ایوی ایشن ڈویژن روز ویلٹ ہوٹل نیویارک سےمتعلق کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی ہے ۔قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی مزید غورکےلئے آئندہ اجلاس تک موخرکر دی گئی۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدکی بھی اجازت دیدی گئی ۔وزارت فوڈ سکیورٹی کی بلوچستان کےلئے60ہزار میٹرک ٹن گندم فراہمی کی سمری کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے فاطمہ فرٹیلائزر اورایگری ٹیک کےلئے گیس ریٹ 772 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکرنے کی منظوری بھی دی۔

سندھ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی کےلئے 52 فائر فائیٹر گاڑیاں سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کی منظوری دی گئی۔ ٹیکسٹائل پالیسی25-2020 ایک مرتبہ پھر موخرکردی گئی۔وزارت داخلہ کی ایک کروڑ روپےکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔گرانٹ ایف سی بلوچستان کےہیلی کاپٹرکے پرزہ جات خریدنے پر خرچ ہوگی۔

وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب 62 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔وزارت قانون کی برطانیہ میں کیسز کی پیروی کےلئے وکلاء کی فیس کی مد میں 6 کروڑ 74 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحت 3 نئی عدالتوں کے قیام کےلئے 8 کروڑ 14 لاکھ کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔

ECC

Finance minister

suger