وزیراعظم نے کیڈٹ کالج وانا فیزٹو کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
وزیرِ اعظم عمران خان نےدورہ جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں کیڈٹ کالج وانا فیز ٹو،تنائی گل کچ سڑک کی توسیع ومرمت اور اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔احساس کفایت پروگرام کاآغاز اورتھری جی اور فور جی سہولت شروع کرنےکااعلان کیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھا۔منصوبے کے تحت وانا کیڈٹ کالج میں دو نئے ہاسٹل، اساتذہ کےلئے رہائش، صاف پانی کی فراہمی،مسجد اور ملٹی پرپزہال کی تعمیر کی جائے گی۔کیڈٹ کالج وانا کی توسیع سے نہ صرف وانابلکہ وزیرستان کے دیگرعلاقوں کے طالبِ علم تعلیم کی سہولیات سےمستفید ہونگے۔
اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے تنائی گُل کچ سڑک کی توسیع و مرمت کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔سڑک کی توسیع و مرمت سے نہ صرف مقامی آبادی مستفید ہو گی بلکہ ملحقہ آبادی کو آمدورفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے دورے کے دوران ضلع میں احساس کفالت پروگرام کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس کے وزیرِ ستان میں اقدامات پر بریفنگ دی جنوبی وزیرستان کی 25 فیصد سے زائد آبادی کو رواں سال احساس پروگرام کے ذریعے سماجی و معاشی تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کو سماجی و معاشی تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
وزیرِاعظم عمران خان نےوانا میں ایف سی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا۔ایف سی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یاد گارِ شہداء پر پھولوں رکھے۔وزیرِاعظم نے اس موقع پر پودا بھی لگایا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے دورہ جنوبی وزیرستان کے دوران مولا خان سرائے میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کا افتتاح کر دیا۔
Comments are closed on this story.