Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی پلیئرز رینکگ، بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی تنزلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری...
شائع 20 جنوری 2021 09:11pm

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوگئی، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں متعدد تبدیلیاں رونما ہوگئیں، کیوی کپتان کین ولیمسن بدستور سرفہرست ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز نہ کھیل پانے کی وجہ سے پانچویں پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

انگلش کپتان جو روٹ 6 درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ اظہر علی تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے۔

دنیا کے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے، یاسر شاہ بدستور 25 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 33 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

babar azam

ICC

virat kohli