Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست

ڈربن: جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے...
شائع 20 جنوری 2021 08:47pm

ڈربن: جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 200 رنز بنائے، ماریزانے کپ47، لورا وولوارت نے 40 اور میگنون ڈو پریز نے 29 رنز بنائے۔ پاکستان کی ڈیانا بیگ نے 3، ندا ڈار اور نشرح سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ویمن ٹیم مشکلات کا شکار رہی، 137 پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد نویں وکٹ پر ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے بھرپور فائٹ کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت بنائی۔

قومی ٹیم کو آخری گیند پر جیت کیلئے 4 رنز درکار تھے تاہم ڈیانا بیگ سے چوکا نہ لگ سکا اور یوں پاکستانی ویمنز کو محض 3 رنز سے شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ون ڈے 23 جنوری کو ڈربن میں ہی ہوگا۔ جنوبی افریقہ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

pak vs sa