Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے "بگی کیم" متعارف کروانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں جدید...
شائع 20 جنوری 2021 07:41pm

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار" بگی کیم" متعارف کروایا جائے گا۔

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں لائیو ایکشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا، کیمرہ جہاں چاہیں دوڑائیں اور زبردست ایکشن دیکھائیں۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوطرفہ سیریز میں "بگی کیم" متعارف ہوگا، آئی سی سی سے منظور شدہ پروڈکشن کمپنی پاکستان میں پہلی بار بگی کیم استعمال کرے گی۔

اس کیم کو ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے، بگی کیم انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں بھی استعمال ہوچکا ہے۔

ICC

sa tour pak 2021

pak vs sa

pak vs sa test 2021