Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستیں واپس لے لی گئیں

اسلام آباد:اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف اسلام آباد...
شائع 20 جنوری 2021 12:17pm

اسلام آباد:اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستیں واپس لے لی گئیں،عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

ہیومین رائٹس اور پی ایف یو جے کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست واپس لینے کا مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ نئی بنیادوں پر دوبارہ درخواست دائر کریں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ درخواست میں بڑے بڑے نام شامل تھے جس سے تاثر درست نہیں گیا ۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی کے ایجنٹ بن کر درخوست گزار بنے، نئی بنیادوں پر وسیع تناظر میں درخواست دائر کریں گے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔

Justice Athar Minallah

IHC

Chief Justice

اسلام آباد

apeal