Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوبائیڈن کی ٹیم میں پہلی "مخنث" اہم عہدے کیلئے نامزد

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے پینسلوینیا کی خاتون مخنث ڈاکٹر...
شائع 20 جنوری 2021 12:14pm

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے پینسلوینیا کی خاتون مخنث ڈاکٹر ریچل لیوین کو محکمہ صحت میں معاون سیکریٹری کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔ اس پیشرفت کی توثیق امریکی سینیٹ کی جانب سے کی جائے گی۔

اس نئے عہدے میں ریچل لیوین جوبائیڈن کے انتخاب برائے صحت کے سیکریٹری جیویر بیسیرا اور کورونا وائرس کے جوابی کوآرڈینیٹر جیف زینٹس کے ساتھ کام کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ریچل لیوین پہلی مخنث فیڈرل عہدیدار ہوں گی۔ انہوں نے گزشتہ برس پینسلوینیا میں "کورونا رسپانس" کے حوالے سے ترجمان کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

ڈاکٹر ریچل لیوین کو 2017 میں سیکریٹری صحت مقرر کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ محض چند لوگوں کے علاوہ انہیں کبھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ریاست کے گورنر کی جانب سے انہیں فزیشن جنرل مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ "نوعمری صحت" کے ایک کلینک کی سربراہی کرتی تھیں۔

Joe Biden

Transgender