Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس22جنوری کو بلا لئے

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 22 ...
شائع 20 جنوری 2021 12:09pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 22 جنوری کو بلا لئے ، اجلاس بلانے سے قبل وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی گئی۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کی، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی دن بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے، ایوان بالا کا اجلاس صبح 10 بجے اور ایوان زیریں کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہوگا، اجلاس بلانے سے قبل این سی او سی سے تحریری ہدایات بھی لی گئیں۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم سڑکوں پر مسترد ہوگئی ، ہاؤس میں واپس آ جائے، مرحوم پی ڈی ایم کا سڑکوں پر احتجاجی سیاست کا بیانیہ پوری قوم کے سامنے ناکام ہوگیا۔

بابر اعوان پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ انتشار کی بجائے عملی اور عوامی خدمت کیلئے ایوان میں کردار ادا کریں۔

pm imran khan

Federal govt

اسلام آباد

Babar Awan

National Assembly

senate