Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

ہمشہ کسی نہ کسی تنازعہ کی زینت بنی رہنے والے خاتون حریم شاہ کی...
شائع 20 جنوری 2021 09:42am

ہمشہ کسی نہ کسی تنازعہ کی زینت بنی رہنے والے خاتون حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں مفتی قوی خود اپنے کارناموں کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی قوی ایک ہوٹل میں حریم شاہ اور ایک اور خاتون کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں۔ جبکہ ان کے علم میں لائے بغیر ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہے۔ مفتی قوی "مشروبِ مغرب" کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ 5 طرح کی ہوتی ہیں لیکن میں انگور والی پیتا ہوں وہ اچھی ہوتی ہے اور اس لیے پیتا ہوں کہ وہ میرے دل کے حوالے سے اچھی ہے۔

مفتی قوی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے اور اس لیے پیتا ہوں کہ میرے دل کے حوالے سے کہا کہ اچھی ہے‘۔

ویڈیو میں دوسری خاتون مفتی قوی سے پوچھتی ہے کیا آج پارٹی میں آپ کی کوئی گرل فرینڈ آئے گی؟ جس پر مفتی قوی ہنستے ہوئے کہتے ہیں وہ ایک نہیں ہوگی بہت ساری ہوں گی۔ مفتی عبدالقوی کے کورم میں بیٹھنا خواتین کی خواہش ہے۔ کبھی میں عاشق حسین کو لے جاؤں گا میرا کے پاس۔

ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں مفتی صاحب آپ نے زندگی میں کبھی نشہ کیا ہے جس پر مفتی قوی نے انکار کرتے ہوئے کہا میں نشہ نہیں کرتا۔ دوسری خاتون نے پوچھا مفتی صاحب یہ بتائیں آپ کون کون سی شراب پیتے ہیں جس پر مفتی قوی کہتے ہیں میں نام نہیں پوچھتا۔ جب خاتون نے دوبارہ پوچھا کہ نشوں میں سے کون سا نشہ کرتے ہیں تو انہوں نے کافی بے تکلفی سے کہا صرف مشروب مغرب۔

مفتی قوی نے گفتگو لیک نہ ہونے کی ضمانت مانگی، جس کے بعد پھر شراب پینے کا اعتراف کرتے ہیں۔

مفتی قوی نشے سے متعلق حریم شاہ کے سوال پر وہاں موجود دوسری خاتون کو سرگوشی سے بتاتے ہیں کہ اس وقت میرے بریف کیس میں چرس کے 4 سے 5 سگریٹ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد کئی اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

Hareem Shah

Mufti Abdul Qavi

Leak Video