Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی...
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2021 09:20am

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی کردی،شہر قائد میں اتوار سے سائیبرین ہواؤں کا معمول سے تیز چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہفتے کی رات بلوچستان سے نیاسسٹم داخل ہوگا،کراچی میں اتوار سے سائیبرین ہواؤں کامعمول سےتیزچلنےکاامکان ہے،سائیبرین ہواؤں کی رفتار22سے30کلومیٹرفی گھنٹہ سے زائدہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیبرین ہواؤں سے درجہ حرارت4سے5ڈگری تک گرسکتاہے،اتوارسے شروع سردی کی نئی لہر3روزتک جاری رہےگی۔

karachi

Met Office

preduction