Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹک ٹاک پر آن لائن رقم ادائیگی کی سہولت متعارف

ٹک ٹاک نے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب...
شائع 20 جنوری 2021 09:06am
سائنس

ٹک ٹاک نے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب کمپنی کی جانب سے رقوم کی ادائیگی آن لائن طریقے سے کی جائے گی۔

اس بات کا اعلان ٹک ٹاک کی سربراہ کمپنی بائٹ ڈانس کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہماری کمپنی نے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے خود کو ڈوین پے سروس سے منسلک کیا ہوا ہے، اس کے ذریعے صارفین کو والٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

بائٹ ڈانس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کمپنی امید کرتی ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے حالیہ اقدام سے ان کو رقوم کی ادائیگی میں آسانی ہوگی اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابھی فی الحال یہ سروس صرف ہمارے ملک چین کے صارفین کیلئے ہی میسر ہوگی، اس کے بعد بتدریج اسے دنیا بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اس سروس کی فراہمی کے بعد صارفین کسی قسم کی بھی اشیا کو خرید سکیں گے۔ ان کی ادائیگی کیلئے انہیں صرف آرڈر کرنا پڑے گا، ان کے اکاؤنٹ میں موجود رقم خود بخود چیزیں فروخت کرنے والے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گی۔

بائٹ ڈانس کی جانب سے ایک اور اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں انہوں نے صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹک ٹاکر اچھی ویڈیو بنائے گا اسے اب اشتہارات اور رقوم کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور اور نوجوانوں کی پسندیدہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے۔ اس ایپ کے دلداہ اپنی مختصر ویڈیوز اس پر شیئر کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔

TikTok

ByteDance