Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر کا تمام دوست ممالک کیساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور

صدرڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ پاکستان اپنے تمام دوست ممالک کے...
شائع 20 جنوری 2021 12:06am

صدرڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ پاکستان اپنے تمام دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری،دفاع اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

صدر مملکت نے منگل کو کوریا، نیپال، بیلاروس کے ریذیڈنٹ نامزد سفیروں اور آئرلینڈ، کوسوو، مالی اور سیرالیون کے نان ریذیڈنٹ نامزد سفیروں سےالگ الگ ملاقات کی۔

صدرنےکہا کہ کاروبار میں آسانی دینے والوں کی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ملک کے سرمایہ کار دوست ماحول سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ''Engage Africa'' پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہا ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں بدھ مت کے دنیا کے سب سے مقدس مقامات موجود ہیں.

انہوں نے امیدظاہر کی کہ دوست ممالک کے سیاحوں کو ان مقامات کا زیادہ سے زیادہ دورہ کریں گے.

صدر نے سفیروں کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں پر بھارت کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ایسی کھلی خلاف ورزیاں کرنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

President Arif Alvi

investment

bilateral trade

Nepal

Belarus

defence