سندھ ہائیکورٹ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی
سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عدالت نے اوگراسے قیمتوں میں اضافے سے متعلق میکنزم طلب کرلیا ۔ عدالت نے استفسارکیا قیمتوں میں اضافے کیلئے وزیراعظم کوجو سمری ارسال کی جاتی ہے کچھ توطریقہ کارہوگا ۔
سندھ ہائیکورٹ میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر برہمی کا اظہارکیا ۔
عدالت نے چئیرمین اوگرا سے تفصیلات اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میکنزم طلب کرلیا ۔
عدالت نے استفسارکیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جو سمری وزیراعظم کوارسال کی جاتی ہے اس کا کیا طریقہ کارہے ۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹنے استفسارکیا بتایا جائے کس حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے؟
درخواست گزارکا موقف تھا کہ ایک ماہ میں دو بارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے ۔
Comments are closed on this story.