Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے...
شائع 19 جنوری 2021 08:16pm

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے احتساب عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے پر لاہور ہائکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نصرت شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف فیملی کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ درخواستگزار نے حاضری سے معافی اور وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، لیکن عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔

درخواست گزار انویسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس کے دائر ہونے سے پہلے سے بیرون ملک ہے۔ درخواستگزار عمر رسیدہ ہیں اور دل کی مختلف بیماریوں، جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے کے باعث چلنے سے قاصر ہیں۔ ان کا بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آ سکتیں،

بعدازاں عدالت عالیہ نے احتساب عدالت کا حاضری معافی اور وارنٹ گرفتاری نہ جاری کرنے کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

shahbaz shairf

LHC

Nusrat Shahbaz

Opposition leader

petition