Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کورنگی، تجاوزات کیخلاف آپریشن

ادارہ ترقیات کراچی نے کورنگی سوکوارٹرزمیں تجاوزات کے خلاف...
شائع 19 جنوری 2021 11:28pm

ادارہ ترقیات کراچی نے کورنگی سوکوارٹرزمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے اور غیر قانونی تعمیر شدہ شادی ہال مسمار کر دیئے ۔

غیرقانونی تجاوزات کے خلاف ادارہ ترقیات کراچی کی مشینری حرکت میں آگئی ، سپریم کورٹ کے احکامات پر رفاعی پلاٹوں پر سے غیر قانونی تعمیرات مسمارکردی گئی ۔عملے نے بھاری مشینری سے شادی ہال کی دیواروں کو مسمار کر دیا ۔

ڈائریکٹرانکروچمنٹ کے ڈی اےمحمد شمس کے مطابق کورنگی میں چوالیس پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات ہیں شادی ہال ملکان نے انہدامی کارروائی کو انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ڈائریکٹرنےمعاملات بنانے کے لیے کہا بیٹھک نہ کرنے کی وجہ سے لان مسمار کیا جارہا ہے۔

آپریشن کے پہلے فیز میں کورنگی،دوسرے میں نارتھ ناظم آباد اور تیسرے فیز میں ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جائیں گی ۔

sc

karachi

marriage hall

korangi