Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پشاور زلمی نے سرگرمیاں شروع کردیں

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔...
شائع 19 جنوری 2021 07:19pm

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو سراپرائز کرتے ہوئے اُنہیں شرٹس بھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شرٹس بھجوادیں، نوجوان بلے باز حیدرعلی نے سرپرائز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے تو سیزن کیلئے ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا میلا 20 فروری سے 22 مارچ تک سجے گا، زلمی اپنا پہلا میچ 21 فروری کو لاہور قلندرز سے کھیلے گی۔

psl 6

Peshwar zalmi

psl season 6

psl 2021