Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'ای یو ڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے ہمارے تحفظات پرمہرثبت کی ہے'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےعالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ ...
شائع 19 جنوری 2021 06:58pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےعالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ بھارت کوخطے کے امن کو خطرے میں ڈالنےکا ذمہ دار ٹھہرائے۔

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس بات کا ادراک ہوگیا ہے کہ بھارت میں ایک فسطائی ہندوتواحکومت مسلط ہےجسےدنیاایک سیکیولرریاست تصور کرتی ہے۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ ہم نے گذشتہ برس 47 نومبر کو بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کئےتھے۔

انہوں نے کہاکہ ای یو ڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے ہمارے تحفظات پرمہرثبت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ارناب گوسوامی کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی چیٹ نے پلوامہ ڈرامے کو بے نقاب کیاہے۔

شاہ محمود نے کہاکہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن چاہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بین الافغان مذاکرات کامیابی کے ساتھ اپنے منطقی انجام کو پہنچیں۔

indian propaganda

foreign minister

indian troops

Shah Mehmood Qureshi

Kashmir issue